ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک نہیں ہوناچاہیے، فرخ حبیب

ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک نہیں ہوناچاہیے، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک نہیں ہوناچاہیے، یہ جعلی اکاؤنٹس کھولنےمیں ماہر ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نےپنجاب میں تحریک عدم اعتمادجمع کروائی ہے اور عدم اعتماد کے لیے اپنے 186 اراکین پورے نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اپنےاراکین پورےنہیں غیرآئینی اقدامات کی دھمکیاں دےرہےہیں لیکن کسی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہایسے اقدامات سے ملک کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا، فرخ حبیب
انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف پر16ارب روپے کا کیس ہے، ڈار، سلیمان، حمزہ، نواز ، شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرتے ہیں، انہوں نے رمضان شوگر مل ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کھولے ہوئےہیں تاہم الیکشن کمیشن اصل حقائق دیکھے اور فیصلہ کرے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے سیاسی فنڈنگ کی ہے۔
ہر کام ان کا بدنیتی کی بنیاد پر ہے، اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئیے ملتوی کروادیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے کل استعفوں کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی جانا تھا۔
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے کل بروز جمعرات استعفوں کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی جانا تھا لیکن امپورٹڈ حکومت نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئیے ملتوی کروادیا ہے۔ ہر کام ان کا بدنیتی کی بنیاد پر ہے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہے
Advertisement— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 21, 2022
انہوں نے کہا کہ ان کا ہر کام ان کا بدنیتی کی بنیاد پر ہے اور اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
اعتماد کے ووٹ پر شور مچانے والے خود عوام کے عدم اعتماد کا شکار ہیں
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت اقتدار کے لیے ہر شارٹ کٹ استعمال کرنے پر مجبور ہے۔
اعتمادکے ووٹ پرشور مچانے والے خود عوام کے عدم اعتماد کا شکار ہیں PDMقیادت اقتدار کے لیے ہرشارٹ کٹ استعمال کرنےپر مجبور ہے عمران خان ایک بارسرخرو ہوگاانہیں اندازہ بھی نہیں کے ان کے ساتھ کیا ہونےجارہا ہےعوام میں ہر جگہ یہ مکمل طورکھل کرسامنےآچکے ہیں ہمارے نمبرز پورےنہیں زیادہ ہونگے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 21, 2022
انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ بھی نہیں کے ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے، اعتماد کے ووٹ پر شور مچانے والے خود عوام کے عدم اعتماد کا شکار ہیں جبکہ عوام میں ہر جگہ یہ مکمل طورکھل کرسامنےآچکے ہیں۔
آئین توڑنے پر گورنر پنجاب کی جواب طلبی ہوگی
علاوہ ازیں مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب اگر آج آئین توڑیں گے تو وہ آرٹیکل 6 کی زد میں ہوں گے اور جب بھی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اگلی حکومت انشاءاللہ ہماری ہی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News