Advertisement

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔

اے این ایف حکام نے لسبیلہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو گاڑیوں میں 360 کلو گرام چرس اور اسلحہ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے ملزمان کوئٹہ کے رہائشی تھے۔

دوسری کارروائی میں، سنگجانی ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر 25 کلو اور 200 گرام چرس اور 7 کلو اور 200 گرام افیون برآمد کی گئی ہے جبکہ خیبر کے دو رہائشی پکڑے گئے۔

علاوہ ازیں کوہاٹ درہ آدم خیل کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 18 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

Advertisement

آخر کار حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version