وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے جلد از جلد منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیراعظم کو ملک بھر میں گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر کابینہ کمیٹی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی اسکیموں کو مکمل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے اسکیموں کے انفراسٹرکچر اور تعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحیٰ قیادت کا اجلاس
اجلاس میں وزیر خزانہ، منصوبہ بندی، توانائی، پارلیمانی امور کے وزراء، مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت پیٹرولیم، وزیر مملکت خزانہ، معاون خصوصی خزانہ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News