Advertisement

قائد اعظم کا 147 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

قائد اعظم

قائد اعظم کا 146 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس سے گارڈز کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے سنبھال لیے۔

Advertisement

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز تھے جنہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا، مزار قائد پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

اس کے علاوہ اعزازی گارڈز نے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم کو جنرل سلام پیش کیا اور انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر گورنرسندھ، وزیراعلیٰ، کمشنر کراچی اور دیگر اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گے جبکہ تینوں افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

یاد رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں یوم قائد کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، سرکاری اور نجی سطح پر بھی یوم قائد کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہونگی۔

ان تقریبات کا مقصد نوجوانوں کو قائد اعظم کے وژن اور پاکستان کے نظریہ سے آگاہ کرنا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کی جہدوجہد کے لئے شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی بابائے قوم کو ان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں، اتحاد، تنظیم اور ایمان پر عمل کرکے ہی ہم کامیابی کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

 پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

Advertisement

دوسری جانب بانی پاکستان  قائدِ اعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version