Advertisement

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2جنوری 2023 سے کھلیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام اسکول و کالجز پر ہوگا، محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔

اسکولوں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا فیصلہ

گزشتہ روز لاہورمیں اسموگ بڑھنے کے باعث پنجاب حکومت  نے اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

 صوبائی دارالحکومت لاہورمیں اسموگ بڑھنے کے باعث  اسکولوں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا فیصلہ کیا ۔

لاہور میں اسموگ کے باعث اتوارکی چھٹی کے ساتھ  ساتھ تمام اسکول جمعہ اورہفتہ کو بھی بندرہیں گے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ  ہفتہ وار 3 چھٹیاں تاحکم ثانی رہیں گی۔

واضح رہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان

پاکستان بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے سردار سرفراز چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زائد سرد ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوگا جس دوران راتیں سرد ہونا شروع ہوجائیں گی جبکہ نومبر کے آخر تک دن کے درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی ہونا شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رواں سال سردی زیادہ پڑ سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ ہمیشہ گرم ہوتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی نومبر کے پہلے ہفتے سے آنا شروع ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version