Advertisement

یو این ایچ سی آر مہاجرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں

یو این ایچ سی آر حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم مہاجرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں میں سہولت فراہم کرنے  کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین  کے حقوق اور ان کے مسائل پر آگہی سے متعلق میڈیا جرنلزم کے طلبہ  کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ بلوچستان کے شعبہ ابلاغیات کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ورکشاپ میں صوبے کے صحافیوں کو افغان مہاجرین کے  حقوق ان کے مسائل اور  مہاجرین کے  لیے یو این ایچ سی آر  کے اقدامات سے متعلق  آگہی فراہم کی گئی۔

تنظیم  کے حکام  نے بتایا کہ 3 لاکھ 14 ہزار مہاجرین یو این ایچ سی آر میں رجسٹرڈ ہیں جن کی فلاح وبہبود کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں مہاجرین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

Advertisement

یو این ایچ  سی آر کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کےحوالے سے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر صحافی اقبال خٹک نے مہاجرین سے متعلق رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف صحافتی تکنیک کے حوالے سے بات کی ۔

ورکشاپ میں یو این ایچ سی آر کی پروٹیکشن  آفیسر لیزا کڈ جوئی اور دیگر نمائندے بھی شریک تھے، اس کے علاوہ مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version