Advertisement

پاکستانی قوم کو قائدِاعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو آج قائدِ اعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے قائدِ اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ بانیِ پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کی آئینی اور سیاسی جنگ اس احسن طریقے سے لڑی، ان کی بدولت آج ہم سب اس وطنِ عزیز میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد برصغیر کے مسلمانوں کو اقوامِ عالم میں ایک نمایاں مقام دلوانے کیلئے تھی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو آج قائدِ اعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ مذہبی منافرت اور ہندتوا کی انتہا پسند سوچ کی وجہ سے بھارت اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہے۔

صدر مملکت کا پیغام

Advertisement

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے بھی یوم قائد اعظم پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ درست  وقت پر درست فیصلے کریں گے، قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو مستحکم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کا عہد کریں گے۔ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، قوم اس شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

وزیرداخلہ کا پیغام

علاوہ ازیں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو بانی پاکستان کے جنم دن کی مبارک باد پیش کرتا یے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، برصغیر کے مسلمانوں پر قائداعظم کا ایک احسان عظیم ہے۔ آج کا دن بانی پاکستان سے عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے وطن کی سالمیت اورترقی کیلئے ہرقربانی دینگے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں ایک فلاحی اوراسلامی ریاست بنائیں گے۔ یوم قائد پر ہم عہد کریں کہ پاکستان کے ہر شہری کو اسکا آئینی تحفظ اور حقوق ملیں۔

واضح رہے کہ  برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار اسلامی مملکت کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version