وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن دائر

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن دائر
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور صوبائی کابینہ تحلیل کرنے کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی جو کہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔
آئینی پٹیشن میں گورنر پنجاب، حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 130 سب سیکشن 7 کی غلط تشریح کی، گورنر پنجاب نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا۔
موقف میں بتایا گیا کہ گورنر پنجاب کو اسپیکر کی رولنگ کے بعد کسی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں تھا، گورنر نے چلتے ہوئے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لئے دوسرا اجلاس بلانے کا غیر آئینی حکم دیا، آئین کےتحت گورنر وزیراعلیٰ پراپیلٹ اتھارٹی نہیں ہے۔
پٹیشن میں موقف اپنایا کیا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر انہیں کام سے روکنے اور کابینہ کی تحلیل کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا، چیف سیکرٹری پنجاب وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر براہ راست گورنر کے کسی حکم پر عمل درآمد کرنے کا پابند نہیں۔
پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ گورنر اور چیف سیکرٹری پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جائیں اور عدالت گورنر پنجاب کے اقدامات کو کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر بیرسٹر علی ظفر، عامر سعید راں اور وکلاء کی ٹیم نے آئینی پٹیشن تیار کی تھی جبکہ آئینی پٹیشن کی تیاری میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
گزشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
پرویز الٰہی کو عہدے سے الگ ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہے اور اس ہی وجہ سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔
Since CM has refrained from obtaining Vote of Confidence at the appointed day and time therefore he ceases to hold office. Orders issued this evening pic.twitter.com/ZWnK376DfP
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) December 22, 2022
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اب پنجاب کابینہ ختم ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News