Advertisement

چار برس ہوگئے لیکن کیس میں کوئی پیش رفت نہیں، آغا سراج درانی

آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ان پر چلنے والے کیس کو چار برس ہوگئے ہیں لیکن اس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہ نیب کا ادارہ فیل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عدالت کی جج ریٹائر ہوچکی ہیں  اور اب 22 دسمبر کی تاریخ ملی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو تو ختم ہو جانا چاہیئے لیکن دیکھیں کیا ہوتا ہے  لیکن میرے سب جیل میں ہوتے ہوئے پروٹوکول لینے کی بات غلط ہے  اور جو بلٹ پروف گاڑی میں استعمال کرتا ہوں وہ اس عہدے کے زیر استعمال کے لئے ہی ہے۔

انہوں نے نئے انڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے آدمی ہیں ،پہلے بھی مختلف محکموں اور عہدوں پر کام کیا ہے اورسمجھتا ہوں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان بہتر انتخاب ہیں ۔

خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے لئے آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

سماعت کے دوران عدالتنے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس کے شریک ملزم کی جانب سے کیس دوسری کورٹ منتقل کرنے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ دائر کی گئی ہے تاہم جب تک سندھ ہائیکورٹ سے اس درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا درخواست ضمانت کیسے سنے گے۔

بعدازاں عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version