Advertisement

ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، علی زیدی 

علی زیدی

ہماری جنگ ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے، علی زیدی

رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، یہ اشرافیہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نے انتقام کی ساری حدیں پار کردی ہیں، علی زیدی

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں لیکن ہم کسی صورت اس ملک کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری حکومت سے ملک میں استحکام نہیں آ سکتا  اور پی ڈی ایم کو خوف ہے الیکشن کرائے گئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی، یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میئر صرف پی ٹی آئی کا ہوگا، علی زیدی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان چوروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، قوم حوصلہ رکھے، کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں۔

Advertisement

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو شائد کوئی دشمن بھی نہ پہنچا سکے جس کی وجہ سے معیشت سے منسلک تمام شعبے تباہ برباد ہوگے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہپاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 50% کم ہوئی ہے، جبکہ شہباز ذرداری صرف اپنےاین ار او 2 کے تحفظ میں لگے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version