Advertisement

صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پرویز الٰہی

پرویز الٰہی سے فیصل آباد پریس کلب کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصل آباد پریس کلب کے وفد کی ان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

 چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190 کنال اراضی صحافی کالونی کے لئے مختص کی گئی ہے جبکہ کابینہ صحافی کالونی کے لئے مختص اراضی پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام ٹرانسفر کرنے اور 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب کو سالانہ گرانٹ بھی دی جائے گی اور صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

 وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کر رہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

اس موقع پر وفد میں صدر پریس کلب شاہد علی، سینئر صحافی سید خاور عباس، سیکرٹری عزادارعابدی اور ممبر و کالم نگار رانا اقبال حسین شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version