Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

سی اے اے

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے میں وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی فرمائش پر من پسند جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹ منیجرز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر جونیئر ترین افسر آفتاب شاہ گیلانی منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ تعینات کردیے گئے جبکہ اب آفتاب شاہ جیلانی ایگزیکٹو گریڈ 6 کے افسر ہیں۔

اسلام آباد، لاہور اور کراچی جیسے بڑے ایئرپورٹس پر ایگزیکٹو گریڈ 8 کے افسران ایئرپورٹ منیجر لگائے جاتے ہیں۔

کراچی اور ملتان ایئرپورٹ کے منیجرز کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ سی اے اے کے سینئر افسر عمران خان کو بھی کراچی ایئرپورٹ منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا فیصلہ

طاہر سکندر کراچی ایرپورٹ کے منیجر مقرر ہوئے ہیں جبکہ راجہ اظہر محمود کو اے پی ایم ملتان ایئرپورٹ کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر اے پی ایس سی اے اے ہیڈکوارٹرز لگا دیا گیا ہے اور وکیل احمد خان کو سیکریٹری سی اے اے بورڈ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی اے پی ایم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

عبد الباسط کو اے پی ایم پشاور ایئرپورٹ کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ سی اے اے ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو کیڈر 6 کے جونیئر افسر ضیا احمد پشاور ایئرپورٹ منیجر مقرر ہوئے ہیں اور ایگزیکٹو کیڈر 6 کے جونیئر افسر غضنفر رضا ایئرپورٹ منیجر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ مقرر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سول ایوی ایشن اتھارٹی اورپی آئی اے کوحفاظتی اقدامات کی ہدایت

عرفان خان ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر لاہور ایئرپورٹ مقرر ہوئے جبکہ اسلم بھٹو ایڈشنل ڈائریکٹر کمرشل ساؤتھ سی اے اے ہیڈکوارٹرز مقرر،  عامر ممتاز ایڈشنل ڈائریکٹر ایچ آر سی اے اے ہیڈکوارٹرز مقرر اور ایگزکٹو کیڈر 4 کے جونیئر افسر سعادث خان اسکردو ایئرپورٹ کے منیجر مقرر ہوئے ہیں۔

حبیب اللہ خان کو اسکردو ایئرپورٹ منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ عبد الغفار کو کراچی میں سی اے اے ملازمین کی کالونی کا انچارج افسر لگا دیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version