ماضی کے مقابلے میں عوام کو زیادہ گیس فراہم کررہے ہیں، مصدق ملک

روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، مصدق ملک
وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں عوام کو زیادہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے گیس ذخائر میں ہر سال10 فیصد کمی ہورہی ہے لیکن پھر بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس زیادہ فراہم کر رہے ہیں اور دسمبر میں بھی پچھلے سال سے زیادہ گیس فراہم کریں گے۔
حکومت کی پالیسز غریب آدمی کی بہتری ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسز غریب آدمی کی بہتری ہے، پیٹرولیم اور گیس سیکٹر میں پالیسیز کا محور غریب عوام ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت آگے بڑھے گی تو روزگار ملے گا اور ایک فیصد ترقی کیلئے دو سے تین فیصد اضافی توانائی درکار ہے ۔
یہ بھی پٹھیں: اگلے سال تک گیس کی کمی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا، پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ملک کی ترقی و خوشحالی ہے کیونکہ ملک کی ترقی کی شرح اوپرجائیگی تو خوشحالی آئیگی۔
سستے تیل کے لیے روس گئے،وہاں سے مثبت ردعمل آیا ہے
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ گیس کے حوالے سے آذر بائیجان سے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں اور روس کے ساتھ پیٹرولیم کے حوالے سے دورہ اچھا رہا جبکہ روس کی جانب سے تیل فراہم کرنے کی یقین دیانی بھی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روس میں خام تیل کی8 اقسام ہیں،2 پاکستان میں ریفائن ہوسکتی ہیں اور اب جب روس کی ٹیم آیے گی تو بات فائنل ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر
انہوں نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی جنوری کے دوسرے ہفتے آرہے ہیں جس کے لئے ہم پہلے سے تیاری رکھیں گے تاکہ پہلی سہہ ماہی میں تیل لینا شروع کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزربائجان ایل این جی کے ایک کارگو کی آفر پاکستان کو کر چکے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی پٹرول کے کارگوز لینے کیلئے معاہدہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
گیس کے ذخائر کی کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے پیٹرولیم حامد حمید نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News