Advertisement

اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع

تعلیمی اداروں

اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں مزید بڑھا دی گئیں، جس کا وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں میں اب تعطیلات 7 جنوری تک ہوں گی، چھٹیوں میں اضافہ شہر کے سرد موسم کے باعث کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 9 جنوری کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

لاہور، تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا تحریری حکم جاری

Advertisement

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے خلاف کیس میں اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا تھا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی جانب سے اسموگ کے خلاف کیس کا تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے جو کہ دو صفحات پر مشتمل تھا۔

تحریری حکم کے مطابق عدالت نے اسموگ سے بچاؤ کے لئے اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا تحریری حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی اسموگ میں پھر اضافہ،دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو اسکولوں، کالجز اور تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو متعلقہ اداروں کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں محکمہ ماحولیات کو آلودگی کے خاتمے کے لئے رولز جلد وضع کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version