Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ، متعدد لیگی رہنما برہم

لیگی رہنما

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ، متعدد لیگی رہنما برہم

لاہور: پی ڈی ایم کی اپنی چالیں اپنے ہی خلاف الٹی پڑ گئیں، گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر متعدد لیگی رہنما برہم ہوگئے ہیں، بہت سے اہم رہنما لیگی اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اہم رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کو کمزور قانونی نکات پر ڈی نوٹیفائی کی سفارش سے ن لیگ کے بیانہ کو نقصان پہنچا۔

Advertisement

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ اہم رہنماؤں نے لیگی قیادت سے ناقص حکمت عملی اپنانے پر ذمہ داوں کے تعین کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر کی جانب سے عجلت میں وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے عوامی سطح پر بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ بغیر منصوبہ بندی وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی جس سے ن لیگ کا موقف سیاسی و قانونی بنیادوں پر کمزور ہوا، اب اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیتا ہے تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہی نہیں۔

اہم رہنماؤں نے قیادت کو تجویز دی ہے کہ قیادت الگ قانونی ٹیم تشکیل دے جو صرف قانونی معاملات پر توجہ دے۔

خیال رہے کہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا کہا گیا تھا، تاہم کمزور سیاسی بنیاودوں پر شش و پنج کا شکار ن لیگ تاحال فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ فائنل نہ کر سکی۔

ن لیگ کا ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں رواں ہفتے چیلنج کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے وکلاء ٹیم نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کیلئے تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو اگر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مکمل اختیارات دیے گئے تو وہ الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ بحال

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی اور پنجاب کابینہ کو فوری بحال کردیا۔

 عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو فوری بحال کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفیکیشنز معطل کردیے تھے۔

Advertisement

گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دوسرے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو پرویزالٰہی نے بحال کیے جانے پر اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پرویز الہٰی

عدالتی حکم پر پرویز الہٰی کا بیان حلفی بیرسٹر علی ظفر نے پڑھ کرسنایا ، بیان میں کہا گیا تھا کہ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت کے حتمی فیصلے تک اسمبلی توڑنے کی گورنر کو ایڈوائس نہیں بھجوائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پرعدالت نے عبوری حکم سناتے ہوئے گورنر پنجاب، اسپیکر اور دیگرفریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔

تحریری حکم

اس سے قبل عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور پنجاب کابینہ کو بحال کرنےکا تحریری حکم جاری کردیا تھا، عدالت کا تحریری فیصلہ بول نیوز کو موصول ہوگیا تھا۔

Advertisement

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفیکیشنز معطل کردیے، اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوکرآئینی اور قانونی نکات پر عدالتی معاونت کریں۔

مزید پڑھیں؛ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر عبوری حکم سنایا، تحریری فیصلے میں پرویز الہٰی کا بیان حلفی بھی لکھا گیا ہے، پرویز الہٰی نے بیان حلفی دیا کہ حتمی عدالتی فیصلہ آنے تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ گورنر کے وکیل خالد اسحاق بغیر وکالت نامہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، گورنر کے وکیل نےکہا کہ وزیراعلیٰ سات دن میں اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کرائیں تو نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version