Advertisement

ایم کیو ایم کراچی کو وڈیروں کے ہاتھوں بیچ رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

جاتے جاتے حکومت نے پاکستان کا برا حال کر دیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کو وڈیروں کے ہاتھوں بیچ رہی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  گیارہ ماہ سے ہمارا کیس چل رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت نے تمام تر اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو آئینی اختیارات دلوانے سے متعلق ہیں، کراچی حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر وغیرہ کو دیکھ لیں، بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دیتے تاکہ یہ قابض رہے اور مال بناتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی ترقی کراچی سے جڑی ہے لیکن کراچی مسلسل نظر انداز ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 30 فیصد لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، ان اداروں کو مالیاتی ،انتظامی اختیارات دیے جائیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی نے اس شہر کیلئے ایسا کوئی کام نہیں کیا

نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا لوکل باڈیز کا نظام اس سے بہتر تھا، تمام این ایف سی ایوارڈ کا حصہ ہے کراچی خاص کر 68 فیصد ریونیو دیتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پی ایف سی کیوں نہیں بنایا ہے 12 سے 13 سال سے سانپ بن کر بیٹھے ہیں، لوٹ مار کیے جارہے ہیں اس شہر سے آپکو کیا دشمنی ہے، حالانکہ پیپلز پارٹی نے اس شہر کے لیے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ پندرہ ارب روپے سے پیچ ورکنگ کا کام ہو رہا ہے، کام ختم ہونے سے پہلے ہی سڑک دوبارہ ٹوٹ جاتی ہے، پہلے سڑکیں پانی سے ٹوٹ جاتی تھیں اب ہوا سے ٹوٹ جاتی ہے۔

سندھ حکومت کو اب ہر جگہ جواب دینا ہوگا

Advertisement

نعیم الرحمان نے کہا کہ ریڈ لائن ایک بے کار سسٹم ہے، اختیارات دیتے ہیں لوٹ مار کررہے ہیں کرپشن کررہی ہے، یہ سب سندھ حکومت کررہی ہے تاکہ مغرب کے سامنے خود کو اچھا ثابت کرسکیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب سندھ حکومت کو ہر جگہ جواب دینا ہوگا، ہمارا عدالتی نظام ایسا ہے کہ فوری انصاف نہیں ملتا ہے۔

ایم کیو ایم دوبارہ پیپلز پارٹی کو پیاری ہو گئی

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم دوبارہ پیپلز پارٹی کو پیاری ہو گئی ہے، ایم کیو ایم کراچی کو وڈیروں کے ہاتھوں بیچ رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہنا چاہتا ہوں ایم کیو ایم کے مردہ گھوڑوں میں جان نہ ڈالیں۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی الیکشن کو روکنے کیلئے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

انکا کہنا ہے کہ ویسے جس کو شوق ہے وہ پورا کرلیں، جس دن الیکشن ہوگا پتہ چل جائے گا، انہوں نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

Advertisement

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکومتیں جب کام نہ کریں تو عدالتوں کو اپنا کام کرنا چاہیے، ہمارا حق ہے جب ہم ٹیکس دیتے ہیں بچوں کو تعلیم صحت کی سہولیات ملنی چاہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version