Advertisement

الیکشن میں 3 دن رہ گئے، پچھلے قانون کے مطابق الیکشن کرائے جائیں، بابراعوان

بابر اعوان

بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں 3دن رہ گئے ہیں، فوری الیکشن پچھلے قانون کے مطابق کرائے جائیں۔

معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے السلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی، نواز شریف نے واپس آنے کی دو شرطیں رکھی ہیں، ایک تو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں اور دوسرا عمران خان کو نااہل کریں۔

الیکشن کمیشن 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے

انہوں نے کہا کہ جو مرضی قانون لے آئیں الیکشن کمیشن 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے، 3 دن قبل کہنا بلدیاتی انتخابات نہ کرائیں یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ حکومت آئین کے مطابق ملک کو چلنے دے، آئین کو مذاق نہ بنایا جائے، نیا قانون بن جائے پھر بھی بلدیاتی انتخابات پرانے قانون کے مطابق ہی ہونگے۔

بار بار حلقہ بندیوں سے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے

Advertisement

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے ای سی سے مشاورت کے بغیر یوسیز کی تعداد میں تبدیلی کردی، بار بار حلقہ بندیوں سے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث امیدواروں کو الیکشن مہم سے روک دیا گیا، حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی طرف سے تحفظات رکھے ہیں

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں 3دن رہ گئے ہیں، فوری الیکشن پچھلےقانون کےمطابق کرائے جائیں، 25مئی کی رات کہا گیا تھا الیکشن کی تیاری نہیں کرسکتے، اس کیخلاف اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگ باہر نکلیں گے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ پہلی بار اقلیتی لوگ الیکشن کے ذریعے منتخب ہوکر آئیں گے، صدر کے پاس بل کی نظرثانی کا وقت یکم دسمبر تک ہے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی طرف سے تحفظات رکھے ہیں، یہ چاہتے ہیں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن 31دسمبر تک نہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version