ہم چاہتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں، عالمگیر خان

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عالمگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ڈیفالٹ کے قریب ہے اور یہ سب حکومت کی نا اہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، نوجوان ملک چھوڑ کر جارہے ہیں لیکن مریم نواز اور نواز شریف سمیت حکومتی وزرا ملک کو لوٹ رہے ہیں جبکہ اپنے نیب کیسز بھی بند کروا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عالمگیر خان نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، الیکشن ہی واحد راستہ ہے جس سے ملک میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

