Advertisement

نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

سٹی کورٹ

عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی

عدالت نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دانیہ شاہ کی والدہ وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جمعرات کے روز ایف آئی اے کے کیسز کی سماعت ہوتی ہے، آپکی درخواست پر ہم نے سماعت آج رکھی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے پوری سٹی کورٹ میں ایک ہی پراسیکیوٹر ہے، اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ہم سننے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی حقیقت بیان کر دی

Advertisement

ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے عدالت میں  موقف اختیار کیا کہ ملزمہ دانیہ بے گناہ اس وقت قید ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ضمانت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کہ سماعت 22 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ دانیہ شاہ  کے جسمانی ریمانڈ  کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم  جاری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ عامر لیاقت کتنی جائیداد اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ گئے؛ دانیہ شاہ کو کیا ملے گا؟ ڈاکٹرعامر لیاقت کے وکیل کے سنسنی خیز انکشافات

Advertisement

عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ویڈیوز طارق روڈ تھانے کی حدود میں ریکارڈ کی گئی ہیں اور اگر مدعی مقدمہ نے ضلع جنوبی کی حدود میں یہ ویڈیوز دیکھی ہیں تو اسکی حیثیت نہیں ہے تاہم ویڈیوز تصاویر کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے ضروری ہے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے لودھراں میں چھاپہ مار کر مرحوم ٹی وی اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version