عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس، دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس، ملزمہ دانیہ کی ضمانت منظور
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ویڈیوز طارق روڈ تھانے کی حدود میں ریکارڈ کی گئی ہیں اور اگر مدعی مقدمہ نے ضلع جنوبی کی حدود میں یہ ویڈیوز دیکھی ہیں تو اسکی حیثیت نہیں ہے تاہم ویڈیوز تصاویر کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے ضروری ہے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
جس کے بعد اب ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم سرکل کی ٹیم نے لودھراں میں چھاپہ مار کر مرحوم ٹی وی اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھیں۔
مزید پڑھیں؛ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی حقیقت بیان کر دی
دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا تھانہ صدر میں احتجاج
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ساس سلمیٰ بی بی نے تھانہ صدر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور پرائیویٹ افراد نے گھر میں گھس کر اٹھا لیا ہے، مسلح پولیس اہلکاروں نے دانیہ شاہ اور مجھ پر تشدد کیا۔
سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ صدر تھانے آجائو تمہاری بیٹی مل جائے گی، تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتا رہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے، پولیس نے تشدد کر کے میری انگلی اور بازو توڑ دیے، جیسے عامر لیاقت کو مروایا تھا اب میری بیٹی کو بھی مروانے کا پلان بنایا ہے کیونکہ ہم نے وراثت کا کیس کیا ہے اور وراثت کوئی گناہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عامر لیاقت کتنی جائیداد اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ گئے؛ دانیہ شاہ کو کیا ملے گا؟ ڈاکٹرعامر لیاقت کے وکیل کے سنسنی خیز انکشافات
احتجاج کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی کو کیس دائر کرنے کے دس دن بعد بشریٰ نے اٹھوالیا ہے، دانیہ کی عدت دو ماہ پہلے ختم ہو گئی ہے اور میرے پاس رہ رہی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے گذارش ہے کہ میری بیٹی واپس کروادیں، میری بیٹی کا کوئی قصور یا گناہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News