پنجاب کا بحران، خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی ریلیف مل گیا

پنجاب کا بحران، خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی ریلیف مل گیا
پنجاب میں عدم اعتماد کے بحران کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی ریلیف مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب کے ساتھ منسلک کردی ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد کے بحران کے باعث 23 دسمبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاسی صورتحال، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائے، پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر اسمبلی 23دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق کے پی اسمبلی تحلیل ہوگی۔
تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی
دو روز قبل فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کے لیے تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی جبکہ اب یہ لگے ہوئے ہیں پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن روک لیں، یہ دونوں صوبوں میں الیکشن نہیں روک سکتے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر، اسپیکر کا آج اجلاس بلانے سے انکار
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے ویسے ہی عجیب ہیں انکی پلیٹیں لندن ہیں اور چمچے یہاں ہیں، ریسٹورنٹ اور دکان بند کر رہے ہیں جبکہ ان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے تو حکومت چھوڑ دیں۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بتا رہے تھے کہ وہاں حالات خراب ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا کی حکومت کو وسائل دینے سے انکار کردیا گیا ہے جبکہ 126 ارب روپے وفاق نے خیبرپختونخوا کے روکے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان اسمبلی کی جانب سے رواں ہفتے جمعرات کے روز اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستفی ہونے کے معاملے پر 123 ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے جبکہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے
یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان
ذرائع نے بتایا کہ ارکان اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستفعی ہونے کی تصدیق کریں گے۔
عمران خان کی ہدایت:
دوسری جانب اس معاملے پر عمران خان نے تمام ارکان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان اجتماعی طور پر پارلیمنٹ ہاؤس جائیں۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News