Advertisement

کوئٹہ: سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اعظم سواتی

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشیل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ ریمانڈ طلب کیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو تین روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان میں 5 ایف آئی آرز کوئٹہ، لسبیلہ، خضدار، ژوب، اور گوادر میں درج کی گئی ہیں۔

سینیٹر اعظم سواتی پر 26 نومبر کو لسبیلہ ، خضدار اور کوئٹہ کی تحصیل کچلاک میں تین مقدمات درج کیے گئے ۔چوتھا مقدمہ 27 نومبر کو گوادر کی تحصیل پسنی میں درج ہوا جبکہ 28 نومبر کو پانچواں مقدمہ ضلع ژوب میں درج کیا گیا ۔

سینیٹر اعظم سواتی پر ایف آئی آرز میں پیکا ایکٹ سمیت 7 دفعات ہیں جن میں دفعہ 109 ، 505 ، 504،  501، 500 ، 153 اور 131 کو بھی ایف آئی آرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وکیل اعظم سواتی اور قاسم سوری کی گفتگو

اس موقع پر اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے اعظم سواتی کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

وکیل اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کاٹنا غیر قانونی ہے، غیر قانونی اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، میڈیا کو روکنا بھی غیر قانونی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم سوری نے کوئٹہ کچہری کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کو دہشتگروں کی طرف عدالت میں پیش کیا گیا، ان کو پچھلے گیٹ سے عدالت لایا گیا اور عدالت میں میڈیا کا داخلہ بھی بند کیا گیا۔

قاسم سوری نے کہا کہ عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا گیا، اس ملک میں آزادی رائے کا گلہ گھونٹا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں اعظم سواتی کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ایک ہی مقدمے کی کئی ایف آئی آر کٹی ہوئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان سمیت تمام رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version