Advertisement

وزیر دفاع خواجہ آصف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

بنوں آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیر دفاع نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں کو کلیئر کرنے والے فوجیوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں عیادت کی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے ان کے بلند جذبے اور حوصلے کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد افغانستان جانےکیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، دہشت گردوں کے مطالبے کو رد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس کیخلاف آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، وزیراعظم

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد پکڑے گئے ہیں، سی ٹی ڈی دفتر میں باہر سے کوئی دہشت گرد نہیں آیا تھا ، مغربی سرحدپر دہشت گردی  کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے جوانوں نے بہادری  سے آپریشن کیا، بنوں میں سی ٹی ڈی دفتر میں 35 دہشت گردزیر تفتیش تھے اور ان میں سے ایک زیرحراست دہشت گرد نے افسر کو یرغمال بنایا جبکہ ایک دہشتگرد نے فائرنگ کرکے 2سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شہید کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

ترجمان پاک فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر سیکیورٹی فورسز وہاں پہنچیں، شروع میں فائرنگ  کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔فورسز  نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا جبکہ پچھلے48 گھنٹوں میں دہشت گردوں کوسرینڈر کرنے کا موقع دیاگیا لیکن  دہشت گرد افغانستان جانےکا محفوظ راستہ مانگ رہے تھے۔

دہشت گردی کے خلاف حکومت اور افواج دونوں سنجیدہ ہیں

 ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج اور حکومت اپنااپنا کام کررہے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف حکومت اور افواج دونوں سنجیدہ ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھی  کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version