Advertisement

پاکستان کو ڈیجیٹل اکنامی میں تبدیل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، وزیر اعظم کا ویژن ہے ڈیجیٹل پاکستان اور ہم اس کی طرف ایک جانب مزید آگے بڑھیں ہیں ۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے این ٹی سی اور ای سی اے سی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا اور تمام ڈیجیٹل ٹرانزکشنز کے تحفظ کیلئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے، اس مقصد کے تحت پاکستان میں پہلی بار سرٹیفیکیشین اتھارٹیز کا اجراٗ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیشین اتھارٹی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل سگنیچرسرٹیفیکیٹ جاری کرے گی، اس طرح سائبرسپیس میں صارفین کی سیکیورٹی اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت پبلک کی انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ڈیجیٹل سگنیچر واحد ٹیکنالوجی ہے، یہ ٹیکنالوجی محفوظ اور معتبرالیکٹرانک ٹرانزکشنزکیلئےالیکٹرانک سگنیچر کے معیار پر پورا اترتی ہے اور دنیا بھر میں سکیورٹی کے تمام تقاضوں پر پورا اترتی ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی معاونت سے پاکستان میں روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی قائم کی ہے ، یہ اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں ہیکرز پاکستان کی سرکاری یا غیر سرکاری ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں  لیکناین ٹی سی کے زیر انتظام تمام ویب سائیٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیڈ گوگل ایپ کے معاملے پر وزارت خزانہ سے بات کی ہے  اور گوگل کا وفد اسی ماہ پاکستان آ رہا ہے  جو بہت جلد گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا تاہم ایس ای سی پی میں گوگل رجسٹر ہو چکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک سے مذاکرات جاری ہیں آئندہ ماہ فیس بک کا وفد پاکستان آ رہا ہے جبکہ ٹک ٹاک کا دفتر بننے جا رہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version