Advertisement

کل ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں یوم شہادت منائیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں یوم شہادت منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کل ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں یوم شہادت منائیں گے، میں کل اپنی تقریر میں ان کو یاد کروں گا اور اس کے علاوہ خارجہ، معاشی اور دہشت گردی کی سطح پر مسائل پر بھی بات کروں گا۔

ضرور پڑھیں؛ پاک برطانیہ باہمی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ گڑھی خدا بخش آئیں اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں کیونکہ انہوں نے ہی ہمیں صحیح طور پر سکھایا کہ عوام کی خدمت کیسے کرنی ہے۔

چیئرمین پی پی کا یہ کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ سیاستدان بن کر چند مراعات یافتہ کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے کوشش کرنا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version