بلوچستان کی صوبائی حکومت شدید مالی بحران کی زد میں آگئی

بلوچستان گزشتہ چند ماہ سے ایک اور مالی بحران کی لپیٹ میں ہے، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔
ذرائع نے بول نیوزکوبتایاکہ خزانے میں 4 کروڑ 75 لاکھ پڑے ہوئے موجود ہیں جبکہ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کو مفت ملنے والی فیول بند کر دی ہے پروٹکول کو بھی عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کی مالی حالات کی پیش نظر وزیراعلیٰ قدوس اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ صوبے کی مالی مدد کیلئے وفاق سےدرخواست کریں گے۔
بزنجو وفاقی حکومت کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں پر عمل درآمد میں سست پیش رفت کی طرف بھی وزیراعظم کی توجہ مبذول کرائیں گے اور وزیراعظم سے ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان تمام سیاسی قیادت، اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو مالی بحران کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی پیشرفت اور صوبے کی مالی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ تیار کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کو مکمل بریفنگ دی جائے گی، امید ہے کہ وزیراعظم صوبائی حکومت کو درپیش مسائل پر توجہ دیں گے۔ یہ فیصلہ پی کے بعد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News