Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی میں وفاق کا کردار اہم ہے جبکہ صوبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں سےانفرانسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔

اس دوران ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گورنر سندھ کی صوبہ کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔

Advertisement

اس موقع پر ایم کیو پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق میئر وسیم اختر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version