Advertisement

وزیراعظم کی سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

شمسی توانائی

وزیراعظم کی سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شمسی توانائی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیپرا رواں ماہ کے اختتام تک شمسی توانائی کے بڑے پراجیکٹس کے ٹیرف کا تعین کر لےگی جس کے بعد متبادل توانائی بورڈ سرمایہ کاروں سے بڈز طلب کرے گا۔

بریفنگ میں بتایا کہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے تین منصوبے زیر غور ہیں جس کے تحت لیہ میں 1200، مظفرگڑھ اور تریموں میں 600 میگاواٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام عمارتوں کی سولرائزیشن کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں تمام صوبوں سے آگے ہے، وزیر توانائی پنجاب

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کے آغاز سے قبل سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے، جس سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ معیشت کی بہتری اور امپورٹ بل میں کمی کے لیے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے نجی سطح پر شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی بجلی گھروں کے حوالے سے بڈنگ کا کام تیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ برس شمسی توانائی کی پیداوار میں 23 فی صد کا اضافہ ہوا: رپورٹ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version