سی اے اے کا دھند سے متاثرہ فلائیٹس کی سہولت کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

سی اے اے نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر دھند سے متاثرہ فلائیٹس کے مسافروں کی سہولت کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایئرپورٹ مینیجر ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے اور ٹاسک فورسز اپنے اپنے ایئرپورٹس پر درجہ ذیل فرائض سر انجام دیں گی۔
ٹاسک فورس بنانے کا مقصد متاثرہ فلائیٹس کے مسافروں کو ہر ممکن سہولت پہنچانا اور ایئرلائنز، اے ایس ایف، ایف آئی اے کے زریعے مسافروں کے ایئرپورٹ پر معاملات کو جلد از جلد نمٹانا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ رابطہ رکھیں تا کہ کار پارک اور لین ٹو میں رش نہ بڑھے اور ایئرلائنز کے ذریعے مسافروں کے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ موسم سرما کی آمد، سی اے اے کا جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق شیڈول تیار
ترجمان سی اے اے نے کہا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ پر آنے والوں کو موسمیات کی معلومات دینا ہوگا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے میڈیا نمائندوں کو بھی با خبر رکھنا ہوگا۔
ترجمان سی اے اے نے مزید کہا کہ ائرلائنز کو اپنے مسافروں کو ڈیپارچر ٹائم سے متعلق باخبر رکھنا ہوگا اور فلائیٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پر تازہ ترین معلومات کو یقینی بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛سی اے اے حکام نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News