پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کو ہمیشہ تباہ کیا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کو ہمیشہ تباہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کیلئے ایم کیو ایم کا تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی میں سہولت کاری کا عمل انجام دے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کو ماضی کی سیاسی جماعتوں کے بعد سیاسی ایڈمنسٹریٹریشن نے تباہ کیا ہے جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کے گٹھ جوڑ نے کراچی کو ہمیشہ تباہ و برباد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو کے ڈی اے سونپا تو جعلی فائلیں، قبضے اور چائنہ کٹنگ کی بھرمار لگی۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں شہر میں نالوں پر انکروچمنٹ قائم کروائی گئیں جبکہ ان کا ایڈمنسٹریٹر لاکر ایک بار پھر پی پی نے کراچی کو آگ میں دھکیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ترجیحات عوامی خدمت نہیں بلکہ مال بنانا ہے جبکہ کراچی میں رشوت کے کلچر کو پروان چڑھانے والوں میں ایم کیو ایم کا نام سر فہرست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد سے جاری ظلم ناقابل برداشت ہے جبکہ ہم کراچی پر مسلط کردہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اہم عہدے پر تعیناتی کے حوالے سے غفلت نیند سے جاگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

