Advertisement

وزیر صحت کی ہدایت پر قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد

قادر پٹیل

قادر پٹیل

وزیر صحت قادر پٹیل کی ہدایت پر پی ایم سی جیل میں موجود قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت دے کر امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کیا ہے۔

جیل کا عملہ اور متعلقہ حکام مناسب انتظامات کرکے یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کریں گے جبکہ ایم ڈی کیٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جعلی دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کل سے کریک ڈاون شروع کر رہے ہیں، قادر پٹیل

Advertisement

قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سے اس تصور کو تقویت ملے گی کہ قیدیوں کے کردار کی اصلاح ہوگی۔

تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ جیلوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزارت صحت این ایچ ایس آر اینڈ سی کا وژن یہ ہے کہ جیل میں مستحق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹروں، نرسوں اور طب کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version