ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک کیسے چلے گا، فرخ حبیب

ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک کیسے چلے گا، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک کیسے چلے گا۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں صحافی سمیت کوئی محفوظ نہیں ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ آج ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام ہے، ایل سیز نہیں کھل رہیں، ڈالر ناپید ہو گیا ہے، 8 ماہ پہلے ملک کے ایسے حالات نہیں تھے، ان کو مزید وقت مل گیا تو پی ڈی ایم کا ہر بندہ منسٹر ہوگا۔
وزیر خارجہ وزیر سیرو تفریح بنا ہوا ہے
انکا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ وزیر سیرو تفریح بنا ہوا ہے، یہ ملک کے فائدے کے بجائے دنیا کا چکر کاٹ رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نالائق بھی، نااہل اور نکمہ بھی ہے، انہوں نے معاونین، مشیروں کی فوج بھرتی کی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک نہیں ہوناچاہیے، فرخ حبیب
انہوں نے کہا کہ کہتے تھے شہباز شریف بہت اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے، پتا چلا شہبازشریف بدترین ناکام ترین ایڈمنسٹریٹر ہے۔
رانا ثناء اللہ کی ذمہ داری کیا صرف اپنے لوگوں کو قتل کرانا ہے؟
فرخ حبیب نے کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ امن وامان قائم کرے، رانا ثناء اللہ کی ذمہ داری کیا صرف اپنے لوگوں کو قتل کرانا ہے؟
مزید پڑھیں: انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا، فرخ حبیب
انکا کہنا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک کیسے چلے گا، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، خودکش حملہ آور اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں۔
کون ہے جو چاہ رہا ہے کہ انتخابات نہ ہوں
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اختیار ہے کہ وہ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، کون ہے جو چاہ رہا ہے کہ انتخابات نہ ہوں، یہ چاہتے ہیں ان کی ذات کے فائدے کے لیے ملک کا نقصان ہو۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عوام سے ڈر کر تو یہ لوگ بھاگ رہے ہیں، ان کے اقدامات انتخابات کا راستہ نہیں روک سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

