Advertisement

متحدہ دھڑے کو متحد کرنے کا مشن، گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

مصطفیٰ کمال

متحدہ دھڑے کو متحد کرنے کا مشن، گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

متحدہ دھڑے کو متحد کرنے کا مشن کڑے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ شب پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے پارٹی آفس جاکر ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی آفس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے ملاقات کی، اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ کو گلدستہ پیش کیا۔

Advertisement

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو پاک سر زمین پارٹی کے دفتر میں خوش آمدید کہتے ہیں، انکی دعوت پر ہم ان سے ملنے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں شہر سے باہر تھا، اس لئے اتنی رات میں یہ ہورہا ہے، پاک سر زمین پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان جس حالات سے گزر رہا ہے وہ سب جانتے ہیں۔

ہم اس شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہاں گیس نہیں، پانی نہیں، تعلیم نہیں مہنگائی نے حدیں پار ہوگئی ہیں، ان مسائل پر ذاتی انا کو پیچھے رکھ کر اجتماعی سیاست کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ آج اس شہر میں امن ہے یہاں رائے کا تسلط تھا، آج شہداء قبرستان میں تالے پڑے ہوئے ہیں، ہم اس شہر کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Advertisement

ہم پیپلز پارٹی کیخلاف محاز نہیں بنا رہے ہیں

انہوں نے  کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے خلاف محاز نہیں بنا رہے ہیں، ہماری ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوئی بلواسطہ یا بلاوسطہ، پاکستان جس طرح معاشی دلدل میں پھنسا ہوا کراچی پر توجہ دے دیں تو دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ گورنر سندھ وہ شخص ہیں جو بیچ میں ہیں جن سے ہماری دوسری ملاقات ہورہی ہے، میں انکو ایم کیو ایم کا ہی نامزد کردہ گورنر سمجھتا ہوں، ہم نے گورنر سندھ کو گورنر بننے سے پہلے ہی بھائی کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version