Advertisement

دہشتگردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی بنوں میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے اور ان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکبادپیش کی ہے۔

 

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے اور کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی قیادت اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان افواج پاکستان

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو دہشت گردی سے آزاد کیا ہے اور اسی جذبے سے دہشت گردی کی باقیات کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہقوم ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

Advertisement

اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مزموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کا مسئلہ قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے اس کے خلاف اجتماعی سوچ اورلائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی اور ان دہشتگردوں کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی اور پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بہ شانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد افغانستان جانےکیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، دہشت گردوں کے مطالبے کو رد کردیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد پکڑے گئے ہیں، سی ٹی ڈی دفتر میں باہر سے کوئی دہشت گرد نہیں آیا تھا ، مغربی سرحدپر دہشت گردی  کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version