Advertisement

کوئی بھی بندہ نہ نوکری سے نکالا گیا اور نہ ہی معطل کیا گیا، سول ایوی ایشن حکام

سی اے اے

سی اے اے نے ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ جاری کردی اجلاس

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بندہ نہ نوکری سے نکالا گیا ہے اور نہ ہی معطل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قادر مندوخیل کی صدارت میں متاثرہ ملازمین کی حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول ایویشن اتھارٹی سے نکالے گئے ملازمین کا معاملہ زیر غور کیا گیا۔

   چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایوی ایشن سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ دی جائے۔

 سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ دستیاب نہیں کمیٹی کے احکامات ضرور ملے ہیں، کچھ لوگوں کے کیسز سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں جبکہ کوئی بھی بندہ نہ نوکری سے نکالا گیا ہے اور نہ ہی معطل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی ایک اور نا اہلی سامنے آگئی

Advertisement

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سول ایوی ایشن کے سب سے زیادہ 26 سوافراد ہیں جو نکالے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ سروس لیول ایگریمنٹ تھے جیسے جیسے کنٹریکٹ ختم ہوگا لوگ نکلیں گے۔

 چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پورے پاکستان میں لوگ رل رہے ہیں ہم برداشت نہیں کریں گے، کمیٹی کی واضح ڈائریکشن ہیں اس پر عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سی اے اے حکام نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دیے

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ملازمین کے حوالے سے رپورٹ کمیٹی میں جمع کروائی جائے۔

اس موقع پر خصوصی کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو شو کاز نوٹس جاری کرنے اور کمیٹی کی جانب سے سی ای او اور ڈی جی دونوں کو شو کاز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

اس موقع پر قادر مندو خیل نے کہا کہ چاہے اسمبلی رکنیت چلی جائے، ملازمین کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں ہو گی اور ملازمین کی بحالی میں حیلے بہانے کرنیوالے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version