Advertisement

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

انتخابات

حکومت کا نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غور

 بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 3 اضلاع  لسبیلہ، حب اور حرمزئی پشین میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی،  تاہم کئی پولنگ اسٹیشنز میں تاخیر سے عمل شروع ہوا اور کچھ علاقوں میں سست روی کا شکار ہے۔

ضلع لسبیلہ

ضلع لسبیلہ کی 2 مونیسپل کمیٹیز اور 20 یونین کونسلز میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 146 وارڈز میں 365 امیدوار مقابلہ پر ہیں۔

لسبیلہ میں رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہیں، مرد ووٹرز 76 ہزار 698 اور خواتین ووٹرز 60 ہزار ہیں۔ ووٹنگ کیلئے 133 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 9 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 42 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

ضلع حب

دوسری جانب ضلع حب میونسپل کارپوریشن، 3میونسپل کمیٹیز وندر، دریجی اور گڈانی کی 12 یوسیز کے 138 وارڈز میں انتخاب ہوگا۔

ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 126 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔

ضلع حب میں 32 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 63 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے 14 وارڈز کیلئے بھی پولنگ جاری

اس کے علاوہ ضلع پشین حرمزئی کے 12 وارڈز میں ووٹ ڈالے جائیں گے، 10 ہزار 890 رجسٹرڈ ووٹرز میں 6 ہزار 151 مرد اور 4 ہزار 739 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ 79 امیدوار مقابلہ پر ہیں۔

Advertisement

ضلع پشین میں پولنگ کیلئے 13 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور تمام 13 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version