Advertisement

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کورونا

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے وفاقی وزارت صحت نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس کے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈاریکٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکر یننگ دوبارہ شروع  کرنے کی تحریری ہدایت جاری کردی جس کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے ہدایت دی ہے کہ کورونا خدشات والے مشتبہ مسافروں کا فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ ریپڈ ٹیسٹ کرے گا اور ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہر صورت اسکر یننگ جائے ۔

اس کے علاوہ سی اے اے اور ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کو بارڈر ہیلتھ سروس عملے کی معاونت کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کا سی اے اے کو مراسلہ جاری

Advertisement

دوسری جانب بعض ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے معاملے پر  بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ تمام ملکی ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکر یننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ شخص کی فوری طور پر اسکر یننگ کی جائے اور انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں فیومیگیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ان باؤنڈ پر وازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائے اور ہیلتھ ورکر، ماسک ، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں ۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ مسافروں کی جانب سے بعض اوقات مزاحمت بھی کی جاتی ہے، ہیلتھ عملے کی معاونت کے لیے اے ایس ایف کو  بھی تعینات کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا  کے 13 نئےکیسز رپورٹ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version