Advertisement

ملک میں سب سے سستا آٹا سندھ میں فراہم کیا جارہا ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن

ملک میں سب سے سستا آٹا سندھ میں فراہم کیا جارہا ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  ملک میں سب سے سستا آٹا سندھ میں فراہم کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز سے آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا سن رہے ہیں، مارچ تک سندھ حکومت نے گندم خریدی ہوئی ہے۔

جس کے پاس زیادہ پیسہ ہے وہ بڑے اسٹورز سے آٹا خرید لے

انہوں نے کہا کہ 65 روپے کلو آٹا دے رہے ہیں، 1100 وین پورے صوبے میں موجود ہیں، سندھ حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہوئی ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 65 روپے کلو آٹا دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی شارٹیج نہیں ہے، جس کے پاس زیادہ پیسہ ہے وہ بڑے اسٹورز سے آٹا خرید لے، جہاں بھی شکایات ہیں اس کے نمبرز دیے ہوئے ہیں۔

عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلز پارٹی لیڈر شپ پر سنگین الزامات لگائے گئے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں پی ٹی آئی حکومت نے ان کے بری ہونے میں مدد کی، لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دے گئی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلز پارٹی لیڈر شپ پر سنگین الزامات لگائے گئے، اراکین کی خرید و فروخت کا کام ہمیشہ پی ٹی آئی نے کیا، عمران خان کی آڈیو بھی آئی تھی، جس میں وہ ممبران خریدنے کا اعتراف کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی میں کل جو پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل ہوا، اس پر فوری طور پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا۔

بلاول بھٹو نے کل تاریخی خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ کل بی بی کی پندرہویں برسی میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے حاضری دی، لاکھوں کی تعداد میں پاکستان سے لوگ شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کل تاریخی خطاب کیا، انہوں نے کامیاب وزیر خارجہ ہونے پر انہوں نے دنیا کے دورے کیے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عمران خان پورے دنیا کو آئسولیشن پر لے آئے تھے، بلاول بھٹو نے تمام ممالک سے تعلقات بہتر کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version