پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں گیس کی کمی پر کام کیا مگر کسی نے حکمت عملی نہیں بنائی، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں گیس کی کمی پر کام کیا مگر کسی نے حکمت عملی نہیں بنائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنوں آپریشن میں شہید جوان سعید سومرو کے اہلہ خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان شہید سعید سومرو جیسی شہادت قسمت والوں کو ملتی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے کوئلے پر کام کیا جا رہا ہے
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں گیس کی کمی پر کام کیا مگر کسی نے حکمت عملی نہیں بنائی، سندھ حکومت کی جانب سے کوئلے پر بھی کام کیا جا رہا ہے، وفاق ہمارا ساتھ دے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات
آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلتی ہے پہلا حق اس صوبے کا ہے
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلتی ہے پہلا حق اس صوبے کا ہے مگر یہاں اس چیز پر عمل نہیں ہو رہا، مہنگائی تب ہی ختم ہو گی جب آپ اپنا امپورٹ بل کم کرو گے اور زرمبادلہ بچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مارکیٹیں جلد بند کرنے پر وفاقی حکومت سے مشاورت جاری ہے، الله نے دن کی روشنی عطا کی ہے لوگ صبح سویرے اٹھ کر دن کی روشنی میں کام کریں، مارکیٹیں بند کروانے سے پہلے عوام کو ملکی حالات کے بارے میں ضرور بتایا جائے۔
ضرور پڑھیں؛ سندھ کے23 اضلاع کو سیلاب نے بُری طرح متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

