گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کو عہدے سے الگ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہے اور اس ہی وجہ سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اب پنجاب کابینہ ختم ہو چکی ہے۔
AdvertisementSince CM has refrained from obtaining Vote of Confidence at the appointed day and time therefore he ceases to hold office. Orders issued this evening pic.twitter.com/ZWnK376DfP
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) December 22, 2022
پی ٹی آئی کا ردعمل
فواد چوہدری
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثئت نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔
پی ٹی آٗئی کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گورنر کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئ قانونی حیثئت نہیں، پرویز الہیٰ اور صوبائ کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کاروائ کا آغاز کیا جا رہا ہے https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2022/12/707234/amp/
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2022
حسان خاور
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گورنر پنجاب اپنی ہی خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں، پہلے انہوں نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اجلاس بھی طلب کیا تھا۔
حسان خاور نے کہا کہ کابینہ کی تحلیل کے اس نئے حکم کے ساتھ وہ صرف سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی میں اضافہ کر رہے ہیں، قانونی طور پر اس آرڈر کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں۔
گورنر پنجاب اپنی ہی خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اجلاس طلب کیا۔ اب کابینہ کی تحلیل کے اس نئے حکم کے ساتھ وہ صرف سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ قانونی طور پر اس آرڈر کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں۔ pic.twitter.com/i2Oy1u77t1
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 22, 2022
مزید پڑھیں؛ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پرویز الٰہی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News