قطر میں عالمی ورلڈ کپ کا انعقاد عرب اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

قطر میں عالمی ورلڈ کپ کا انعقاد عرب اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ قطر میں عالمی ورلڈ کپ کا انعقاد عرب اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی فٹ بال کپ کے شاندار انعقاد پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے عالمی فٹبال کپ کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کی، یورپ کی مخالفت کے باوجود قطر نے عالمی کپ کے پر عزم انعقاد کو عملی جامع پہنایا۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ قطر میں عالمی ورلڈ کپ کا انعقاد عرب اور عالم اسلام کے لیۓ باعث فخر ہے، قطر نے ٹورنامنٹ کے دوران اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے کا خصوصی اہتمام کر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی کپ جیتنے پر ارجنٹائن کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ لیونل میسی اور ایم باپے نے اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے پنالٹی ککس پر فرانس کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری بار فٹبال کی دنیا کا چیمپئن بن گیا۔
قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا جہاں مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول کیا۔
جس کے بعد مقابلہ پنالٹی ککس پر ہوا جہاں ارجنٹینا کے گول کیپر نے فرانس کا گول روک کر جیت میں اہم کردار ادا کیا اور فرانس کے ایک کھلاڑی نے موقع ضائع کیا جب کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے ایک گول بھی مس نہیں کیا۔
ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جب کہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے کیلیان ایمباپے نے 80ویں منٹ میں پنالٹی پر فرانس کے لیے پہلا گول کیا اور اس کے دو منٹ بعد ہی دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

