Advertisement

حکومت کا موسم سرما کے دوران سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری

سیلاب متاثرین

حکومت کی جانب سے موسم سرما کے دوران سیلاب متاثرین کی مدد اور انہیں چھت فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

اس حوالے سے سماجی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور رواں موسمِ سرما میں بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا ایک بہت بڑا چیلینج ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مینزیز ایویشن گروپ اور ایس پی ار ایس گروپ  کی جانب سے ٹانک میں متاثرین کیلئے 100 گھروں کے عطیے پر ان کے بے حد شکرگزار ہیں  تاہم حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انکو رواں موسمِ سرما میں چھت کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے بہن، بھائیوں، بچوں اور بزرگوں کو قطعاً اکیلا نہیں چھوڑنا ہے تاہم ملک کے تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version