Advertisement

سندھ سیڈ کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن، رپورٹ اسمبلی میں جمع

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی ارکان کی پانچ سالہ کارکردگی

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سندھ سیڈ کارپوریشن میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔

آڈیٹر جنرل کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ سیڈ کارپوریشن سیٹھارجہ کے فارم مینجر نے ایک کروڑ 44 لاکھ مالیت کی 2 ہزار من سے زائد کپاس چوری کر کے مارکیٹ میں بیچ دی اور سندھ سیڈ کارپوریشن کے اعلیٰ افسران نے فارم مینجر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن حیدرآباد نے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے کی ڈی اے پی کھاد خریدی لیکن وہ کھاد استعمال ہی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں شہید ارشد شریف کے جائز مطالبات پورا کرنے کیلئے حمایتی قرارداد جمع کروا دی گئی

رپورٹ کے مطابق سندھ سیڈ کارپوریشن گھوٹکی کے فارم مینیجر نے گنے اور کپاس کی پیداوار کم دکھا کر ادارے کو 4 کروڑ 7لاکھ روپے سے زائد کا نقصان دیا اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پانی کی کمی کی وجہ سے فصل کم آنے کا بہانہ بنا دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن حیدر آباد عدم دلچسپی کی وجہ سے ادارے کی زمین کے کرایہ داروں سے 2 کروڑ 69 لاکھ روپے کی بقایا جات وصول نہیں کر پائے۔

مزید پڑھیں؛ میواسپتال میں کرپشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب، 12 افرادکیخلاف مقدمہ درج

Advertisement

اس کے علاوہ سندھ سیڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر پروڈیکشن کی جانب سے 11 لاکھ کا نیا ٹریکٹر اور 7 لاکھ روپے کی مشینری لودھرا فارم پر بھیجی گئی لیکن وہ مشینری بیچ میں کہیں غائب ہو گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مشینری کا کوئی ریکارڈ موجود ہے اور نہ ہی مشینری، ادارے نے دو سال کے بعد فقط ایک کیمٹی تشکیل دی۔

خیال رہے کہ آڈیٹر جنرل نے اتنے بڑے نقصان کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی تجویز دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version