Advertisement

بلدیاتی الیکشن کو روکنے کیلئے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اتوار کو غزہ میں شہید مسلمانوں کے لیے مارچ کرے گی، نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم  الرحمان نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کا ایڈمینسٹریٹر ہٹاکر دوسرے پارٹی کا لگایا جارہا ہے لیکن بلدیاتی الیکشن کو روکنے کے لیے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم  الرحمان کا کہنا تھا کہ 2009 سے 2015 تک بلدیاتی ابتخابات نہیں کرا یا گیا تھا  اور ایم کیو ایم اس وقت پی پی کی اتحادی تھی، اب بھی یہ چارہے ہیں کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے اس کو بھی کچھ مل جاۓ ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ذیادتی کی جارہی ہے، یہاں کی عوام کے لیے کوٸی نہیں سوچتا ہے لیکن جماعت اسلامی اب گنتی پر بھی نظر دے گی  کیونکہمردم شماری کے نام پر دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وڈیرے حکمرانی کرنے کے لئے مردم شماری نہیں چاہتے  اور ڈجیٹل کے نام پر مردم شماری میں تاخیر قبول نہیں  ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کوئی کراچی کا شہری کوئی غیر ملک بھی رہتا ہے تو اس کو بھی شمار کیا جائے  اور امبیسڈر کو بھی کاونٹ کیا جاۓ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل چیف الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے بارے میں بات کی، اس میں کراچی کی گنتی مردم شماری میں کم کی گٸی ہے اور اس کا ثبوت بین اللاقوامی سطح کی رپورٹس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج آٸین کے خلاف پابند ہے، الیکشن کمیشن آٸین کا استعمال کریں اور الیکشن ڈے پر ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کو تعینات ہونا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے سندھ میں آوارہ کتوں کا راج ہے جس کے دو لاکھ کیسز ابھی کتوں کے کاٹنے سے سندھ میں آۓ ہیں لیکن اس کے خلاف کوئی مہم نہیں چل رہی اور نہ اس کے علاج کی بنیادی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی انسانیت کے حقوق کا استحصال کررہی ہے اور مردم شماری میں غلط گنتی سے دیہی اور شہری دنوں عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version