بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو طلب کرلیا

شہباز گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو بلوچستان پولیس حکام نے طلب کرلیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہبازگل کے خلاف قلعہ عبداللہ بلوچستان میں عزیز اللہ اچکزئی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
حکومت کی انتقامی کارروائیاں جاری
پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف مقدمہ
بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو طلب کرلیا #ShahbazGill pic.twitter.com/AjgsBNPsjF— BOL Network (@BOLNETWORK) December 4, 2022
پولیس حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل کی طرف سے حساس اداروں کے افسران کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور ان کے بیانات ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہیں۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست ہے۔ جس کے بعد بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو رابطہ کرکے فوری طورپر کوئٹہ پہنچنے کو کہا ہے اور اگر نہیں آئیں گے ت ووارنٹ جاری کر کے گرفتار کر کے لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف بھی سندھ اور بلوچستان میں مقدمات درج ہیں۔ دو روز قبل کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کچلاک جیل منتقل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News