آئین اور قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونا چاہئیے، بیرسٹر سیف

وفاق کا تونائی بچت پلان، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کا بھی انکار
معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونا چاہئیے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سیاسی صورتحال شدید بحران کی شکار ہے جبکہ موجودہ بحرانی کیفیت گورنر پنجاب اور وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کی حکومت ہے، ان کو اپنے جمہوری انداز میں فیصلے کے لئے چھوڑتے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا پانے کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں ،بیرسٹر سیف
ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسلمبی کے چلتے ہوئے اجلاس میں اپنا اجلاس بلایا جو کہ ایک آئینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی کو منہاج القرآن کا دفتر سمجھ کر چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پنجاب میں جو صورتحال خراب ہو ہی ہے وہ وفاقی حکومت کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سوات کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت نے سیاست چمکائی، بیرسٹر سیف
معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونا چاہئیے اور اس بات کو ماننا چاہیئے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی اکثریت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

