Advertisement

ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں، الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو تیسرا خط

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ

ایڈمنسٹریٹر کی تقرریاں واپس نہ لینے پر  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سندھ حکومت کو تیسری بار خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی تقرریاں واپس نہ لینے پر مرکزی الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھیج دیا۔

Advertisement

مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کو واپس لیا جائے۔ گریڈ 18 کے افسران محمد شکیل، محمد فاروقی، محمد شریف اور فرقان اطیب کے تقرریاں فوری واپس لی جائیں۔

خط کے متن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں تقریروں اور تبادلوں پر پابندی ہے، ان تقریروں اور تبادلوں کو واپس لیا جائے اور آئندہ بھی تقرریاں اور تبادلے نہیں ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی الیکشن کمشن بھی سندھ حکومت کو دو خط لکھ چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ تیسرا خط ہے جو کہ مرکزی الیکشن آفس نے لکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں واپس نہ لینے پر دوسرا مراسلہ

Advertisement

چند روز قبل ایڈمنسٹریٹر کی تقرریاں واپس نہ لینے پر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو دوسرا مراسلہ لکھ دیا۔

 الیکشن کمیشن سندھ نے اس مسئلے پر سیکٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں سیکٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمینسٹریٹرز کی تعیناتیاں واپس لی جائیں۔

ادارے نے کہا کہ ہم کو مزید تین شکایات موصول ہوئی ہیں، شکایات کرانے والوں میں پی ٹی آئی کے علی زیدی، جماعت اسلامی کے راجہ عارف سلطان اور ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ شامل ہیں، ہم نے شکایات سے متعلق آپ کے محکمے کو پہلے بھی آگاہ کیا تھا۔

خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے، تقرریاں فوراً واپس لی جائیں۔

ضرور پڑھیں؛ ‏اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version