سندھ حکومت کی پہلی سندھ ایمرجنسی سروس کا آغاز

سندھ حکومت کی پہلی سندھ ایمرجنسی سروس کا آغاز
سندھ حکومت کی جانب سے پہلی ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک کے تعاون سے قائم کئے گئے ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا ہے جس میں ایمبولینس سروس فائر سروس اربن سرچ اینڈ ریسکیو سروس ، واٹر ریسکیو سروس مہیا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس عالمی بینک کے سندھ ریزیلنس پروجیکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ آف آرٹ پوسٹ میڈیکل ہیلتھ فیسیلٹی کراچی کے چار اضلاع مین اور لاڑکانہ میں شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 سروس کراچی، لاڑکانہ ، ٹھٹۃ ، سجاول، قمبر۔شہدادکوٹ اور حیدرآباد میں موجود ہے اور کل سے سروس بدین میں بھی شروع ہو جائے گی جو کہ مرکزی شاہراہوں پر ہر 50 کلومیٹر پر شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ 107 کیڈٹس کے پہلے بیچ کو خصوصی تربیت دے کر ریسکیو کا کام دیا گیا ہے اور مزید 315 کی نئی بیچ کی ٹریننگ جاری ہے، اس ریکسیو سسٹم میں پولیس 15 کو بھی ایڈ کیا جائے گا ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ایمرجینسی سروسز کو مزید بہتر کیا جائے گا جس کے تحت جیسے ہی کال کی جائے گی تو کال کرنے والی کی لوکیشن تک آجائے گی ۔
حکومتی اتحاد کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم انفرادی طور پر اعتراضات ہوسکتے ہیں ، میڈیا اس معاملے پر اپنا ٹائم ضائع نہیں کرے۔
وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ عدالت میں معاملہ جانا ہی نہیں چایئے کیونکہ گورنر کو اسمبلی بلانے کا اختیار حاصل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی ، شرجیل انعام میمن
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News