سندھ حکومت میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اتوار کو غزہ میں شہید مسلمانوں کے لیے مارچ کرے گی، نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں، اوپر سے نیچے تک کرپشن کا دھندا چل رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ فرمائش پر کراچی کو بیچ رہے ہیں، یہ اپنی نااہلی سے لوگوں کو اذیت کا شکار کررہے ہیں، مینڈیٹ بیچنے سے کراچی کے لوگ اکتا گئے ہیں۔
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر کراچی کو کھارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر ایک لین کم کردی گئی، تمام محکموں پر قبضہ ہے، حکومت میں ایم کیو ایم اور پی پی ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر کراچی کو کھا رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ سیلاب متاثرین کے پیسے بھی کھا رہے ہیں، کہتے ہیں پیپلز پارٹی آئین سے متصادم کوئی کام نہیں کرتی، چاہتے ہیں کراچی میں ترقیاتی کام ہوں۔
انکا کہنا ہے کہ آپ عوام کو با اختیار نہیں بنانا چاہتے، کل لسبیلہ میں ٹریفک میں پھنسارہا، غیر مقامی ٹریفک اہلکار ٹریفک کنٹرول نہیں کر پا رہے تھے، کیونکہ ان کو یہاں کی سڑکوں کے مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے۔
6 ہزار ارب روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں کر کے اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے، کراچی والوں کیلئے ہر ادارے کے دروازے بند کردیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 6 ہزار ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں ہیں، یہ اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں، سڑکوں کی پیچ ورنگ 15 دن سے زیادہ نہیں چلتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News