Advertisement

پیراگون ریفرنس، نیب کا خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر جواب عدالت میں جمع

خواجہ برادران

نیب کی جانب سے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔

جمع کرائے جانے والے جواب میں بتایا گیا ہے کہ پیراگون ریفرنس میں تازہ ثبوتوں کی روشنی میں خواجہ برادران پر لگے الزامات کالعدم ہو گئے ہیں۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ تین اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے پر پیش شہادتوں سے خواجہ برادران پر الزامات رد ہوئے ہیں تاہم تازہ شہادتوں پر ایک تفتیشی رپورٹ تیاری کی جارہی ہے اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد یہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

نیب نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ وعدہ معاف گواہ اور اس وقت کے چئیرمین پیراگون قیصر امین بٹ اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گئے ہیں تاہم اشتہاری رہنے والے ملزمان کے ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کے پارٹنر نہیں تھے۔

خواجہ برادران کو جو پیسے ٹرانسفر ہوئے وہ انکی پیراگون کو دی جانے والی سروسز کے لیے تھے تاہم عدالت خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

Advertisement

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب مانگا تھا تاہم احتساب عدالت خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر 13 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version